Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
عوامی آگاہی پیغام
حیدرآباد: 11 اگست 2025
منشیات سے پاک پاکستان
منشیات سے پاک حیدرآباد
عوامی آگاہی پیغام
حیدرآباد پولیس کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران سماجی تنظیم اینٹی نارکوٹکس اینڈ کنٹرول کے تعاون سے گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں درجنوں منشیات کے عادی افراد کو علاج و معالجے کیلئے ری ہیب سینٹرز منتقل کیا گیا جس میں کئی منشیات کے عادی اس لعنت سے چھٹکارا پاچکے ہیں اور دیگر زیر علاج ہیں
اس حوالے سے حیدرآباد پولیس باہمی رضامندی سے ایک آپریشن کرنے جارہی ہے جس میں ایسے افراد جو منشیات کے عادی ہیں وہ بذات خود، انکے ورثاء یا سرپرست اپنی رضامندی سے ایک درخواست 24 اگست تک تھانہ مارکیٹ انسپیکٹر منیر احمد عباسی کو جمع کروائیں جس کے بعد مورخہ 25 اگست کو موصول شدہ درخواست کے تحت ان تمام منشیات کے عادی افراد کو بہتر علاج و معالجہ کیلئے مختلف ری ہیب سینٹرز منتقل کردیا جائے گا
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ 25 اگست سے قبل اپنی درخواست تھانہ مارکیٹ پر جمع کروائیں
شکریہ
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد