Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

یوم شہدائے پولیس

حیدرآباد: 05 اگست 2024


04 اگست کا دن پورے ملک میں یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے اپنے غیور اور بہادر افسران و جوانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے دہشت گردوں اور اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا

ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی قیادت میں حیدرآباد پولیس نے اس روایت کو قائم رکھتے ہوئے یوم شہدائے پولیس نہایت عقیدت و احترام سے منایا 

04 اگست یوم شہداء کے دن کا آغاز شہدائے پولیس کے روحوں کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا اس سلسلے میں پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

دورانِ ابرے رحمت پولیس ہیڈکوارٹر میں ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی سمیت حیدرآباد پولیس کے دیگر افسران نے یادگارِ شہداء پر حاضری دیکر سلامی دی، یادگارِ شہداء پر پھول چڑھاکر شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا 

ایس ایس پی حیدرآباد شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکی فیملیز سے یک جہتی کا مظاہرہ کرنے کیلئے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا جہاں آپ نے کچھہ وقت ان غیور افسران و جوانوں کے ماں، باپ، بہن، بھائیوں اور بچوں کیساتھ وقت گزارا جنہوں نے اپنوں کی پرواہ کیا بغیر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آپ نے ان شہداء کی فیملیز کو یہ یقین دلایا کہ حیدرآباد پولیس آپ کیساتھ ہردم موجود ہے ہر دکھ درد اور خوشی کے موقع پر آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی

شہدائے پولیس کی بیمثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدرآباد پولیس کی جانب سے SSP آفس سے ایک واک نکالی گئی جس کی قیادت SSP حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے کی جس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، تاجر برادری، ڈاکٹرز، وکلاء، اساتذہ سمیت پولیس کے افسران و جوان اور لیڈی پولیس نے بھرپور حصہ لیا

واک کے دوران سندھ پولیس ذندہ آباد، شہدائے سندھ پولیس، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اس طرح کے نعرے بازی کی گئی 

واک کا اختتام پریس کلب حیدرآباد پر کیا گیا جہاں SSP حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین نے میڈیا سے گفتگو کی 

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.