Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

سرور کونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت کا دن حیدرآباد میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

حیدرآباد: 17 ستمبر 2024

سرور کونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت کا دن حیدرآباد میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ضلع حیدرآباد میں بھی سرکار دو عالم سروکونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت کا دن انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین کے ہمراہ آج 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر بھر کا دورہ کیا، مرکزی جلوس میں شرکت کی اور ضلع بھر میں کئے گئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لیا

ضلعی و پولیس افسران نے مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا

ضلع حیدرآباد کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کے روٹس کی مونیٹرنگ کی جارہی ہے

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سیکیورٹی پلان کو یقینی بنایا گیا ہے

جلوس روٹس کے دورے کے دوران SP ہیڈکوارٹر حسنین وارث، انچارج DIB انسپیکٹر اکبر لنڈ سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے

انچارج ایلیٹ فورس ریاض سبزوئی نے اپنے چاک و چوبند کمانڈوز کیساتھ جلوس کی نگرانی جاری

ایس ایس پی حیدرآباد نے سیکیورٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو سیکیورٹی امور کے متعلق ضروری ہدایات جاری کی

ضلعی و پولیس افسران نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تمام اہل اسلام کو مبارکباد پیش کی اور حضور اکرم ﷺ کی دی گئی تعلیمات پر عمل کرنے کی ہدایت بھی دی

ضلعی و پولیس افسران نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دوران منتظمین، شہریوں و سول سوسائٹی سے ملاقات کی اور جشن عید میلادالنبی ﷺ کے دوران بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا

ایس ایس پی حیدرآباد نے آج کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن سال کا سب سے اہم ترین دن ہے، آج کے دن محبوب خدا، سرور کونین، آقا دو جہاں، احمد مجتبیٰ، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کا دن ہے، آپ ﷺ نے ہمیشہ محبت، امن اور اتحاد کا سبق دیا ہے، ہمیں چاہیے کہ آپ ﷺ کی جاری کردہ تعلیمات پر عملدرآمد کریں اور اپنے درمیان بھائی چارگی کو قائم رکھیں

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.