Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
پنیاری پولیس کی کامیاب کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے تقریباً دو درجن چوری و گمشدہ موبائل فونز برآمد، اصل مالکان کے حوالے
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او پنیاری سب انسپیکٹر ارسلان ستار سولنگی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں ڈی آئی سی سیل ایس ایس پی آفس کی معاونت بھی حاصل رہی۔
کارروائیوں کے دوران مختلف مقامات سے شہریوں کے چوری، چھینے گئے اور گمشدہ متعدد موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔ برآمد شدہ موبائل فونز کی تصدیق اور کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد اصل مالکان کو تھانہ پنیاری مدعو کیا گیا، جہاں ایس ایس پی حیدرآباد...
لطیف آباد جھگڑے اور فائرنگ کے واقعے کا دوسرا ملزم بھی گرفتار
تھانہ اے سیکشن لطیف آباد کی حدود لطیف آباد نمبر 8 میں جھگڑے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن انسپیکٹر نیک محمد کھوسو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم نوید زئی کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا تھا جبکہ آج صبح اس واقعہ کا دوسرا ملزم سجو عرف پالاری کو بھی گرفتار ک...
لطیف آباد فائرنگ کے واقعہ میں بروقت اہم پیشرفت، مرکزی ملزم نوید زئی گرفتار
تھانہ اے سیکشن لطیف آباد کی حدود لطیف آباد نمبر 8 میں جھگڑے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ اے سیکشن پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے مسمات رابعہ اوڈھ کی مدعیت میں جھگڑے اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن انسپیکٹر نیک محمد کھوسو نے پولی...
نجی شادی ہال کے مالک کے مبینہ اغواء برائے تاوان کے واقعے کا نوٹس، مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری
مورخہ 10 مارچ 2026 کو نجی شادی ہال کے مالک ناصر علی کے اغواء کا واقعہ پیش آیا۔ فریادی کے مطابق واقعے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے زبردستی اغواء کر کے مغوی سے 20 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔
*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی اور گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
اس سلسلے میں تھانہ حالی روڈ پولیس نے مغوی و فریادی ناصر علی کی مدعیت میں م...
فورٹ پولیس کی جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی، 6 جواری گرفتار
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی زین بلوچ کی سربراہی میں ایس ایچ او فورٹ آغا اسداللہ پٹھان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر بلدیہ انکروچمنٹ آفس کے قریب قائم جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں احسن یوسفزئی، کٹو پوچیا، علی عباسی، عالم شیخ، عبدالرحمان یوسفزئی اور ندیم گدی پٹھان شامل ہیں۔
...