Press Releases

حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار، چرس، شراب، مین پوری اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں، مین پوری و گٹکا سپلائرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف تھانوں اور چیک پوسٹس کی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس، شراب، مین پوری اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

تھانہ حالی روڈ
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی نے بمعہ اسٹاف دورانِ پیٹرولنگ کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار...


قاسم آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ریٹائرڈ ڈی ایس پی ساتھی سپلائر سمیت گرفتار، بھاری مقدار میں خام مال اور تیار شدہ مین پوری برآمد

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر منشیات و گٹکا/مین پوری مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں قاسم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کو اس کے ساتھی سپلائر سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او قاسم آباد انسپکٹر اسلم ابڑو کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ خام مال مین پوری کی ایک بڑی کھیپ براستہ حیدرآباد اندرونِ سندھ سپلائی کیلئے منتقل کی جا رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر قاسم آباد پولیس نے فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے کارروائی کی۔

...


بھٹائی نگر پولیس کا اسٹریٹ کرمنل گروہ سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

بھٹائی نگر پولیس نے گشت کے دوران اسٹریٹ کرمنل گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ علمدار چوک نزد گرڈ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں دورانِ گشت پولیس کو واردات کے ارادے سے گھومنے والے مسلحہ موٹر سائیکل سوار ملزمان مشکوک حالت میں نظر آئے۔ پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے فوری اور مؤثر حکمت...


ملک بھر کی طرح ضلع حیدرآباد میں یومِ شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے حیدرآباد پولیس کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی قیادت میں جامع اور فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا، جس پر پولیس افسران اور جوانوں نے مؤثر انداز میں عملدرآمد کرتے ہوئے جلوس کو پرامن طور پر اختتام تک پہنچایا۔

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر مرکزی جلوس کے روٹس پر سیکیورٹی کو انتہائی سخت رکھا گیا۔ ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، انچارج ڈی آئی بی اور انچارج آر آر ایف مسلسل آن روڈ رہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد نے خود بھی مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جاتی رہی۔

کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن...


مکی شاہ پولیس کا کامیاب پولیس مقابلہ، 35 سے زائد مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ منشیات ڈیلر ہلاک

مکی شاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مکرانی پھاٹک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ منشیات ڈیلر کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مکی شاہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مطلوب منشیات ڈیلر علاقے میں موجود ہے، جس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر پہنچ کر ملزم کو گھیرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی بلاخوف فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جانب سے اپنی حفاظت میں جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں بدنام زمانہ منشیات ڈیلر ع...


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.