Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*ضلع کیماڑی، تھانہ بلدیہ پولیس کی کارروائی، نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار۔*
*ضلع کیماڑی پولیس، کراچی*
مورخہ 01 جون 2026
*ضلع کیماڑی، تھانہ بلدیہ پولیس کی کارروائی، نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار۔*
تھانہ بلدیہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بنگلوری محلہ میں ایک گھر کے واش روم کی نازیبا ویڈیو بنانے میں ملوث صابر نامی ملزم کو گرفتار کرکے ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا۔
ملزم نے دو روز قبل بنگلوری محلہ میں واقع ایک گھر کے واش روم کے روشن دان سے اندر کی ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج، جس میں ملزم کو گلی میں گھر کی دیوار کے قریب کھڑے ہوکر ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ایس ایس پی کیماڑی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور ملزم کی ہر صورت گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 136/26 بجرم دفعہ 509 تعزیراتِ پاکستان درج درج کیا جاچکا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
*ترجمان: کیماڑی پولیس*