Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

پولیس مقابلہانتہائی خطرناک3اسٹریٹ کریمنلز ڈاکو دوران واردات گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔


مورخہ 16 اکتوبر 2025

ضلع کیماڑی, تھانہ سعید آباد پولیس مقابلہ

رات گئے تھانہ سعید آباد پولیس کا موٹر سائیکل سوار تین رکنی مسلح ڈکیت گروہ سے مقابلہ۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول، مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فون برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

پولیس پارٹی نے ملزمان کو مشتبہ گردانتے ہوئے X-3 بس اسٹاپ کے پاس روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔  ایس ایس پی کیمای۔

پولیس پارٹی نے بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت صدام حسین ولد زولفقار (زخمی) اور سائیں بخش ولد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان نے دوران انٹیروگیشن اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔۔

ملزمان اس سے قبل بھی متعدد سنگین مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سعید آباد انسپکٹر پرویز علی سولنگی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.