Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان اسلحہ و چھینے گئے رکشہ سمیت گرفتار۔

*ضلع کیماڑی پولیس، کراچی*

مورخہ 18 مئی 2026

 

ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی کامیاب ٹارگٹڈ کاروائی۔

 

اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان اسلحہ و چھینے گئے رکشہ سمیت گرفتار۔

 

ملزمان کی شناخت محمد حسن اور محمد نعیم کے ناموں سے ہوئی۔

 

ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری دو عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد۔

 

ملزمان کے قبضے سے شریف آباد کے علاقے سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا رکشہ بھی برآمد ہوا۔

 

ملزمان نے دوران انٹیروگیشن اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

 

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن کی سربراہی میں چوکی انچارج قائم خانی کالونی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

 

ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

*ترجمان: کیماڑی پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.