Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

فیکٹریوں میں ڈکیتی کرنے والے انتہائی خطرناک گروہ کے عادی جرائم پیشہ ور المخدوم ڈائنگ فیکٹری اور الیاس اینڈ سنز کیبل فیکٹری لوٹنے والے 5 ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کی خفیہ اطلاع پر تھانہ ہذا کی حدود میں انتہائی خطرناک ڈکیٹوں کے خلاف زبردست کامیاب کاروائی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

فیکٹریوں میں ڈکیتی کرنے والے انتہائی خطرناک گروہ کے عادی جرائم پیشہ ور المخدوم ڈائنگ فیکٹری اور الیاس اینڈ سنز کیبل فیکٹری لوٹنے والے 5 ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔

گرفتار ملزمان اسلحے کے زور پر فیکٹریوں میں داخل ہوکر ملازمان کو یرغمال بناکر کروڑوں کا کیبل اور تانبہ لےکر فرار ہوتے تھے۔

تھانہ سائیڈ بی پولیس نے انتھک محنت کرکے خطرناک گروہ جوکہ 11 ممبران پر مشتمل ہیں جن میں سے 5 ممبران کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 4 عدد غیر قانونی پستول 30 بور اور 1 عدد 9mm پستول بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ہوئیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت (1) اختر حسین (2) صداقت عرف ترشو (3) محمود خان (4) سلمان (5) وسیع الرحمن کے ناموں سے ہوئی۔
جبکہ ان کے ساتھی ملزمان راشد عرف راشا, رحمان علی, انعام اللہ, حنیف عرف شنا فرار ہیں جو کہ کراچی شہر چھوڑ چکے ہیں۔

دوران انٹیروگیشن گرفتار ملزمان نے بتلایا کہ غیرقانونی اسلحہ اپنے ساتھی محسود نامی سے کرائے پر لیتے ہیں اور واردات کے بعد اسلحہ لوٹا کر کرائے کے طور پر 10 سے 15 ہزار روپے بھی دیتے ہیں۔
ملزمان نے دیگر دو مزید فیکٹریوں میں واردات کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے جس کی نشاندہی کرائی جارہی ہے۔

ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

ملزم اختر حسین کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔

(1) FIR No. 226/2025 u/s 23(i)-A, Ps Ittihad Town.
(2) FIR No. 349/2010 u/s 395, Ps Site-A.
(3) FIR No. 95/2021 u/s 395, Ps Site-A.
(4) FIR No. 680/2021 u/s 23(i)-A, Ps Site-A.
(5) FIR No. 378/2023 u/s 23(i)-A, Ps New Karachi.

ملزم وسیع الرحمن کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔

(1) FIR No. 790/2009 u/s 395, Ps Site-A.

(2) FIR No. 351/2010 u/s 353/324/412/34, Ps Pirabad.

باقی ملزمان کا بھی کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ 

کاروائی ایس ایس پی صاحب ضلع کیماڑی جناب کیپٹن (ر) فیضان علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپکٹر سجاد خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبرخاص کی مدد سے عمل میں لائی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

#sindhpolice #karachipolice #keamaripolice #streetcrime


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.