Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سندھ پولیس کے شہدائوں کو سلام
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن
شہید کی جوموت ہے، وہ قوم کی حیات ہے ۔۔۔۔
وہ قومیں اور معاشرے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جو اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہیں ۔۔۔۔ الحمدللہ پاکستان کا شمار بھی ایسے ممالک میں ہوتا ہے کہ جس کی آبپاری تحفظ اور ترقی کے پیچھے لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے ۔
مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق ایک عظیم ملک پاکستان اور محکمہ سندھ پولیس سے ہے جہاں سندھ پولیس کا حصہ بنے والا ہر جوان اپنے سینے میں ملک و قوم کی خاطر ایک گہرے جزبات لےکر اپنی جان ملک پر نچھاور کرنے کے لیئے ہر دم تیار رہتا ہے سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کی لازوال قربانیاں اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں شہید کا ایک ایسا احساس صرف اس شہید کے والدین سے پوچھا جائے جنہوں نے اپنے جوان بیٹے کا جنازہ دیکھا ہوا اور شہید کے والد نے اپنے جوان بیٹے کے جنازے کو کاندھا دیا ہو اور اس والد کے گہرے الفاظ یہ ہوں، میں اپنے دوسرے بیٹے کو بھی اس ملک و قوم اور سندھ پولیس کے لیئے قربان کرنے کے لئے تیار ہوں، یہ جزبہ کورنگی پولیس سے تعلق رکھنے والے ایک شہید پولیس اہلکار ساجد زمان کے والد نور زمان کا ہے،
سندھ پولیس کے شہداء کو صرف 4 اگست کو ہی کیوں یاد رکھا جاتا ہے یہ سوال آپ کے زہن میں ابھرتا ہوگا جسے میں یہاں واضح کرتا چلوں محکمہ سندھ پولیس صرف 4 اگست ہی نہیں بالکہ اسکے علاوہ بھی سارا سال اپنے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوتا ہے ہر مشکل وقت غم یا خواشی میں برابر کا شریک ہوتا ہے، محکمہ سندھ پولیس کا ویلفیئر یونٹ اپنے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ایک مضبوط باہمی رابطے میں رہتا ہے،
4 اگست کو یوم شہداء پولیس کی یاد میں منایا جاتا ہے اور اس دن کو شہدائے پولیس کے نام کیا جاتا ہے تقریبات کے انتظامات کیئے جاتے ہیں جہاں شہداء کے والدین بچوں کے ساتھ قیمتی لمحات گزارے جاتے ہیں اور انہیں احساس دلایا جاتا ہے سندھ پولیس ہر قدم پر شہدائے پولیس کے لواحقین کے ساتھ ہے،
وہ شہداء جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر مملکت عظیم کو مزید عظیم تر بنایا اور اپنا لہو دے کر قوم اور ملک کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حیات بخش دی۔۔۔۔ محکمہ سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں نے اپنی جان کے نذرانے ہمیشہ اپنے فرض پر وطن عزیز اور عوام کے لیئے نچھاور کیئے، شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
شہدائے پولیس ہمارا فخر ہمارا اثاثہ ہیں،