Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ایڈیشنل آئی جی کراچی
پولیس کے شہداء قوم کے محسن ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر
شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،
شہداء لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن
ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کو خراج عقیدت کے لئے تقریب کا انعقاد
کراچی ( ) ظلم کے اندھیروں کو دور کرنے اور اپنے لہو سے امن کے چراغ روشن کرنے والے پولیس کے شہداء کو اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے پر سندھ پولیس شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کو شہادت کے درجے پر فائز ہونےپر زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔شہداء کے لواحقین کی مائیں بھی لائق تحسین ہیں جنہوں نے ایسے بچوں کو جنم دیا۔یہ بات ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کورنگی پولیس کیجانب سے شہداء پولیس کو خراج عقیدت پئش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے شہداء کے لواحقین ، صنعتکاروں اور عوام سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو، دانش امان، زاہد حمید، زبیر چھایا، شہداء کے لواحقین سمیت پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی نے کہاکہ یوم شہدائے پولیس عزت و احترام سے منایا جارہا ہے اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراداور شخصیات شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں۔ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ بحیثیت سربراہ کراچی پولیس شہداء کے خاندانوں کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے،خوشی اور غمی کے ہر موقع پر محکمہ پولیس اپنے شہداء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسرنے شہداء کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،شہداء پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں۔تمام ذون میں ڈسٹرکٹ میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ اس دن کو منایا جارہا ہے، شہداء کے لواحقین کے مسائل کے حل کے لئے سندھ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ضلع کورنگی کے ایس ایس پی توحید رحمان میمن نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے سینکڑوں شہداء کی بے مثال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین اور پولیس شہدا ءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہدا اور ان کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ضلع کورنگی میں پولیس کے 38 افسران و جوانوں نے امن کی شمع کو روشن کرنے کے لئے اپنی جان کو قربان کیا ، شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی جانب سے ہر سال یوم شہداء کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔توحید رحمان نے کہا کہ بہادر شہداء نے امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیں احساس دلاتی ہیں کہ ان جوانوں نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں سندھ پولیس عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش ہے۔ ہم سب پولیس کے ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جو اس شہر کے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ قوم کے محسن ہیں۔ اس موقع پر کورنگی پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کی یاد اور ان کے بلند درجات کے لئے قران خوانی اور شمعیں بھی روشن کی گئیں۔
فوٹو کیپشن: ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی جانب سے یوم شہداء پولیس کی تقریب کے موقع پر ممتاز صنعتکار دانش عزیز اور زاہد حمید ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھواور ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن کو یادگاری شیلڈپیش کررہے ہیں۔ ترجمان ضلع کورنگی پولیس