Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

مقدمات کی تفتیش کے دوران آنے والے اخراجات کی مد میں لاڑکانہ پولیس کے تفتیشی افسران کو سترہ لاکھ ستائیس ہزار روپے سے زائد بلوں کی ادائیگی کی گئی۔

لاڑکانہ: 27 سیپٹمبر 2024.

مقدمات کی تفتیش کے دوران آنے والے اخراجات کی مد میں لاڑکانہ پولیس کے تفتیشی افسران کو سترہ لاکھ ستائیس ہزار روپے سے زائد بلوں کی ادائیگی کی گئی۔

ایس ایس پی لاڑکانہ 
میر روحل خان کھوسو صاحب اور ایڈیشنل SP حسیب جاوید سومار میمن صاحب نے کاسٹ آف انویسٹیگیشن کی مد میں مختلف تھانوں کے تفتیشی افسران میں چیک تقسیم کیئے۔

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے تفتیشی افسران کو اخراجات کی ادائیگی کے چیک دیتے ہوئے مزید ایمانداری اور غیر جانبداری سے مقدمات کی تفتیش کرنے کی تلقین کی.

تفتیش کے عمل میں بہتری کیلئے جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے DSP لیگل بشیر احمد ابڑو، ایڈمن افسر انسپکٹر نوراللہ کھوسو
ریڈر ٹہ ایس ایس پی سینگار علی گوپانگ اور اکاؤنٹس برانچ کو بھی ہدایت کی کہ کاسٹ آف انویسٹیگیشن کے بلوں کی چھان بین کے مراحل کو شفافیت سے بلا تعطل مکمل کیا جائے تاکہ تفتیش کے دوران آنے والے اخراجات کی پولیس افسران کو وقت پر ادائگیاں ہو سکے۔

چیک حاصل کرنے والے تفتیشی افسران میں:
سب انسپیکٹر عبد الخالق
سب انسپیکٹر شہمیر علی
سب انسپکٹر مطیع النبی
سب انسپیکٹر راحب علی سمیت دیگر شامل ہیں۔

ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.