Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری۔
لاڑکانہ: 23 اکتوبر 2024.
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری۔
👈دو ملزمان گرفتار۔
👈اسلحہ،چار عدد موٹر سائیکلیں اور آئی فون سمیت تین عدد قیمتی موبائل فونز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق:
۔DSP رتوڈیرو ڈاکٹر ظہور احمد سومرو کی زیر نگرانی لاشاری پولیس نے ملزم عبدالوھاب عرف عبدالوحید جتوئی کو بغیر لائسنس 12 بور رپیٹر اور کارتوسوں سمیت گرفتار کر کے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
👈دوسری جانب
۔DSP رتوڈیرو ڈاکٹر ظہور احمد سومرو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رتوڈیرو انسپیکٹر عبدالغفور چھٹو نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے کیس کرائم نمبر 182/2024 زیر دفعہ 381A میں چوری شدہ موٹر سائیکل SNF3407 ھائی اسپیڈ ماڈل 2022 برآمد کرکے اصل اونر عبدالرزاق بروھی کے حوالے کردی ہے۔
جبکہ ایک اور کامیاب کاروائی کے دوران
مورخہ 02/10/2014 پر رتوڈیرو بس اسٹینڈ والے علاقے سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل CD70 ماڈل 2018 برآمد کرکے اصل اونر سہیل احمد پڑیو کے حوالے کردی گئی ہے۔
۔DSP حیدری میڈم پارس بکھرانی کی زیر نگرانی حیدری پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم اشوند عرف اشوک کمار کو گرفتار کرلیا ہے۔
👈دوسری جانب
۔DSP حیدری میڈم پارس بکھرانی نے سب ڈویژن حیدری کے اندر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران شہری مختیار احمد جتوئی کی چوری شدہ موٹر سائیکل، شہری ماجد چنہ اور لیڈی سلمیٰ کی چوری شدہ دو عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کرلی ہیں۔
👈جبکہ سیہڑ پولیس نے کیس کرائم نمبر 02/2024 زیردفعہ 395PPC کو ٹریس آئوٹ کرکے مدعی سراج احمد کی چھینی گئی قیمتی آئی فون برآمد کرلی ہے۔
👈دوسری جانب گاؤں دینپور سے چوری شدہ الیکٹریکل سامان برآمد کرکے اصل اونر محمد کلہوڑو کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس ایچ او سچل سب انسپیکٹر صدر الدین گوپانگ نے ایس ڈی پی او سول لائنز خادم حسین بلیدی کی زیر نگرانی شہری سعداللہ کی چوری شدہ موٹر سائیکل CD70 برآمد کرکے اصل اونر شہری سعداللہ ابڑو کے حوالے کردی ہے۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔