Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آٸی جی پی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب صاحب کا سخت نوٹس۔

🚔رینج پولیس لاڑکانہ 24 سیتمبر 2024.

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوٸی خبر جس میں ڈسٹرکٹ شکارپور کے تھانہ ناپرکوٹ کی حدود گاٶں ناپر میں شوہر ولی محمد چاچڑ نے اپنے بھاٸیوں گل بہار,زابر چاچڑ اور دیگر کے ساتھہ ملکر اپنی بیوی مسمات عورن  پر تیل چھڑک کر آگ لگادی, جس میں اس کا 80 فیصد جسم جلنے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر عورت کی ماں مسمات ہیرا خاتون اور بھاٸی غلام شبیر چاچڑ کے احتجاج والے معاملے پر ڈی آٸی جی پی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب صاحب کا سخت نوٹس۔

انچارج کمپلینٹ سیل لاڑکانہ رینج اے ایس آٸی دھنی بخش چانڈیو کو  متاثرہ عورت کے ورثاء سے رابطہ کرنے کے احکامات جاری۔
متاثرہ عورت کا مقدمہ درج کروانے اور عورت پر تشدد میں ملوث ملزمان کو فے الفور قانون کے شکنجے میں لانے کے  بھی احکامات کیٸے گٸے۔

جناب ڈی آٸی جی پی صاحب لاڑکانہ کے احکامات پر متاثرہ عورت کے بھاٸی کی مدعیت میں تھانہ ناپرکوٹ پر 07 ملزمان کے خلاف  مقدمہ نمبر  69/2024   زیر دفعہ 336B,324,353 PPC درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم واحد بخش چاچڑ کو گرفتار کرلیا ہے۔

متاثرہ عورت کے ورثاء نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے اور مرکزی ملزم کو گرفتار کروانے پر 
 جناب ڈی آٸی جی پی صاحب لاڑکانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے بہت ساری دعائیں بھی دیں۔
✍ترجمان رینج پولیس لاڑکانہ


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.