Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Muharram ul Haram 2024

ضلع ملیر کراچی
18 جولائی 2024

محرم الحرام میں ضلع ملیر پولیس مجالس اور جلوسوں کا پرامن انعقاد تمام مکاتب فکر کے علماءکرام کی باہمی مشاورت اور مذہبی رواداری اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات سے پرامن انعقاد کو ممکن بنایا ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی

محرم الحرام کے ابتدائی دس ایام بشمول یوم عاشورہ پر دو ہزار سے زائد افسران و جوانوں نے مجالس و جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات میں فرائض کی ادائیگی کی ایس ایس پی ملیر

ضلع ملیر میں 88 سے زائد مختلف مقامات پر نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر پاکستان رینجرز سندھ، ریپڈ رسپانس فورس اور ضلعی پولیس کیجانب سے انتہائی سخت تریں انتظامات کئے گئے تھے 

جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے انٹیلیجنس کے مربوط نظام اور نگرانی کے لئے کلوز سرکٹ کیمرہ کی مدد سے ضلعی آفس ملیر میں ڈی ایس پی کی سربراہی میں کنٹرول قائم کیا گیا

جلوسوں کی گزرگاہ کے خارجی و داخلی راستہ کو مکمل بند کرکے نفری تعینات کی گئی 

ترجمان سندھ پولیس ضلع ملیر کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.