Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلو کے احکامات پے مٹیاری پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز-

DISTRICT POLICE MATIARI
Dated: 17.05.2026

پریس ریلیز

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلو کے احکامات پے مٹیاری پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز-

05 منشیات فروش گرفتار-

1025 گرام چرس، 200 عدد ماوا گٹکے، 64 عدد مین پوڑیاں، 55 عدد آداب گٹکے، 292 لٹر غیر تیار شدہ شراب ضایع کردی گئی اور 40 لٹر کچی شراب برآمد-

تفصیلات کے مطابق:

تھانہ سعیدآباد

ایس ڈی پی او سعیدآباد بلندو خان مگسی کی زیرنگرانی ایس ایچ او سعیدآباد فدا اللہ بھیو کی اسٹاف سمیت دو الگ الگ کامیاب کارروائیاں-

1- بکھر جمالی اسٹاپ کے قریب سے منشیات فروش راجہ شمس ولد دین محمد جمالی 510 گرام چرس سمیت گرفتار-
سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج-

FIR No. 80/26 u/s 9 (1) 3 B SCNSA 2024 PS Saeedabad.

2- ولیج پھاڑ خان جمالی کے قریب سے منشیات فروش شھباز ولد وزیر جمالی 515 گرام چرس سمیت گرفتار-
سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج-

FIR No. 81/26 u/s 9 (1) 3 B SCNSA 2024 PS Saeedabad.

سی آئی اے مٹیاری

انچارج سی آئی اے مٹیاری طفیل احمد بھٹو کی اسٹاف سمیت تھانہ ہالا اولڈ کی حد میں کامیاب کارروائی-

دورانے گشت سی آئی اے پولیس پیروں کی لانڈھیون کے قریب پہنچی تو دیکھا کہ دو منشیات فروش غیر قانونی و مضر صحت کچی شراب تیار کر کے فروخت کر رہے تھے-

پولیس کو سامنے دیکھتے ہی ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مزاحمت کی اور ایک ملزم پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا-

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع پر کچی شراب تیار کرنے والی بھٹی موقع پر مسمار کر کے 292 لٹر غیر تیار شدہ شراب بروقت ضایع کردی-

دورانے کارروائی منشیات فروش شوال خان ولد پاندھی خان ماچھی 20 لٹر کچی شراب سمیت گرفتار، دوسرا منشیات فروش انور ولد محمد حسن @ رسولی ماچھی 20 لٹر کچی شراب چھوڑ کر فرار-

سرکار کی مدعیت میں گرفتار ملزم اور فرار ہونے والے ملزم کے خلاف جائز ڈیوٹی میں مداخلت، اقدام قتل اور منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج-

FIR No. 18/26 u/s 3/4 PEHO, 324,353 PPC PS Hala Old.

تھانہ اڈیرولعل اسٹیشن

ایس ڈی پی او کہیبرانی غلام مرتضیٰ عباسی کی زیرنگرانی ایس ایچ او اڈیرولعل اسٹیشن نظام الدین شیخ کی اسٹاف سمیت کامیاب کارروائی-

لنک روڈ مولیڈنو میرجت کے قریب سے منشیات فروش پرویز علی ولد مراد علی میرجت 100 عدد ماوا گٹکے سمیت گرفتار، دوسرا منشیات فروش عبدالرشید ولد عثمان میرجت 100 عدد ماوا گٹکے چھوڑ کر فرار-
سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج-

FIR No. 45/26 u/s 4/8 (1) SMG Act 2019 PS Oderolal Station.

تھانہ بھٹ شاہ

ایس ڈی او ہالا محمد یعقوب برڑو کی زیرنگرانی ایس ایچ او بھٹ شاہ جاوید عالم ابڑو کی اسٹاف سمیت کامیاب کارروائی-

کھنڈو اسٹاپ کے قریب سے منشیات فروش مولا ڈنو ولد ربڈنو رند 64 عدد مین پوڑیوں اور 55 عدد آداب گٹکے سمیت گرفتار-
سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج-

FIR No. 65/26 u/s 4/8 (1) SMG Act 2019 PS Bhitshah.
 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.