Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی ہدایات پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، سنیپ چیکنگ، سرچ و کومبنگ آپریشن تیزی سے جاری۔
DISTRICT POLICE MATIARI
06-12-2025
ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی ہدایات پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، سنیپ چیکنگ، سرچ و کومبنگ آپریشن تیزی سے جاری۔
ضلعی پولیس کی ٹیمیں داخلی و خارجی راستوں، اہم مقامات، مارکیٹس اور رہائشی علاقوں میں سخت ناکہ بندی اور مؤثر نگرانی یقینی بنا رہی ہیں۔ ڈیجیٹل سرچ ڈیوائسز کی مدد سے مشتبہ افراد و گاڑیوں کی تفصیلی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
غیر قانونی نمبر پلیٹس، ٹنٹ گلاسز، بلو و فلیش لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی—
08 موٹر سائیکل مالکان پر جرمانہ، متعدد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔
ایس ایس پی مٹیاری کا کہنا ہے:
“ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔ شہری قوانین کی پابندی کریں۔ امن و امان اور عوامی تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔”