Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مٹیاری پولیس کی جانب سے مؤثر، بھرپور سنیپ چیکنگ جاری۔
DISTRICT POLICE MATIARI
Dated:- 12.01.2026
پریس ریلیز
ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مٹیاری پولیس کی جانب سے مؤثر، بھرپور سنیپ چیکنگ جاری۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جناب جاوید عالم اودھو اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کی واضح اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں، ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی قیادت میں ضلع بھر میں جرائم کے سدِباب اور امن و امان کے قیام کو بھتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مٹیاری پولیس کی جانب سے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں، اہم تنصیبات، بازاروں، رہائشی علاقوں اور حساس مقامات پر ناکہ بندی قائم کرکے مؤثر سنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے۔
اسسنیپ چیکنگ کہ دوران مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی اور جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
متعلقہ ایس ڈی پی اوز براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور تمام ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
کارروائی کے دوران ڈیجیٹل تلاش ڈیوائسز کے ذریعے مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی مکمل تصدیق کی جا رہی ہے، جبکہ غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشے (ٹنٹ گلاسز)، بلیو لائٹس اور فلیش لائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
قانون کی بالادستی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔
کسی بھی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ