Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلو کے احکامات کی روشنی میں مٹیاری پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور قماربازوں کے خلاف کارروائیاں تیز-
DISTRICT POLICE MATIARI
Dated: 20-04-2026
پریس ریلیز
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلو کے احکامات کی روشنی میں مٹیاری پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور قماربازوں کے خلاف کارروائیاں تیز-
01 بغیر لائسنس پسٹل بمع 04 گولیاں، 01 کلہاڑی، 7900 روپے نقد رقم، 104 تاش پتہ اور 02 موٹر سائیکل برآمد-
06 جرائم پیشہ ملزماں اور 06 جواری قمارباز گرفتار-
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ ہالا
ایس ڈی پی او ہالا محمد یعقوب برڑو کی زیرنگرانی ایس ایچ او ہالا کرم علی عمرانی کی اسٹاف سمیت کامیاب کارروائی-
ولیج نبی بخش چانڈیو کے قریب سے تھانہ ہالا کے کرائم نمبر 71/26 u/s 302,311,34 PPC میں گرفتار دو ملزمان 1- راشد علی ولد علی حسن چانڈیو 2- واجد ولد حضور بخش چانڈیو نے دورانے انٹروگیشں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے، ملزموں کی نشاندھی پے ملزموں کے قبضے سے 01 بغیر لائسنس پسٹل بمع 04 گولیاں اور 01 کلہاڑی برآمد-
سرکار کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج-
FIR No.79/26 u/s 25 S.A.A 2013 PS Hala.
ایس ڈی پی او کہیبرانی غلام مرتضیٰ عباسی زیرنگرانی ایس ایچ او اڈیرولعل اسٹیشن نظام الدین شیخ اور ایس ایچ او کہیبرانی شاہ زمان چانڈیو کی اسٹاف سمیت الگ الگ کامیاب کارروائیاں-
تھانہ اڈیرولعل اسٹیشن
1- ولیج سونو ھنگورو کے قریب سے 02 قمارباز (جواری) 1- رضا محمد ولد پرچو عمرانی 2- انور ولد جاڑو مگنھار گرفتار-
گرفتار قماربازوں کے قبضے سے 2300 روپے نقد رقم، 52 تاش پتہ اور 02 موٹرسائیکل برآمد-
سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج-
FIR No. 33/26 u/s 5-A Gambling Act PS Oderolal Station.
2- بھوفاٹ شاخ موری ولیج محمد ابڑا کے قریب سے تھانہ اڈیرولعل اسٹیشن کے کرائم نمبر 32/26 u/s 353,506/2,147,148,149 PPC میں مطلوب ملزمان 1- بلاول ولد زبیر کھوسو 2- نظام الدین ولد نور محمد کھوسو 3- محمد امین ولد نیاز کھوسو 4- غلام حیدر ولد اقبال کھوسو کو گرفتار کرلیا-
تھانہ کہیبرانی
شھباز ٹائون کہیبر کے قریب سے 04 قمارباز (جواری) 1- فرحان ولد یار محمد ملاح 2- فرید ولد نیک محمد ملاح 3- طارق ولد علی محمد ملاح 4- فیاض احمد ولد ڈنل ملاح گرفتار-
گرفتار قماربازوں کے قبضے سے 5600 روپے نقد رقم اور 52 تاش پتہ برآمد-
سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج-
FIR No. 24/26 u/s 5-A Gambling Act PS Khybrani.