Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈپٹی کمشنر مٹیاری جناب محمد یوسف شیخ اور ایس ایس پی مٹیاری جناب اعجاز علی میمن کی قیادت میں صوفی بزرگ حضرت شاھ عبداللطیف بہٹائی رح کے ۲۸۲ ویں عرس مبارک کی سیکیورٹی    انتظامات کو حتمی شکل دینے کے متعلق ریسٹ ھاؤس بہٹ شاھ میں اھم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

ᴘʀᴏᴜᴅ ᴛᴏ sᴇʀᴠᴇ🚔  
🇵🇰𝘿𝙄𝙎𝙏𝙍𝙄𝘾𝙏 𝙋𝙊𝙇𝙄𝘾𝙀 𝙈𝘼𝙏𝙡𝘼𝙍𝙡🇭🇹
Press Release
04.08.2025
-----------------------------
ڈپٹی کمشنر مٹیاری جناب محمد یوسف شیخ اور ایس ایس پی مٹیاری جناب اعجاز علی میمن کی قیادت میں صوفی بزرگ حضرت شاھ عبداللطیف بہٹائی رح کے ۲۸۲ ویں عرس مبارک کی سیکیورٹی    انتظامات کو حتمی شکل دینے کے متعلق ریسٹ ھاؤس بہٹ شاھ میں اھم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

👈 حضرت شاھ عبداللطیف بہٹائی رح کے ۲۸۲ ویں عرس مبارک کی سیکیورٹی پے 2680 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

👈 شاھ عبداللطیف بہٹائی کے ۲۸۲ ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کے موقع پر تمام تر حفاظتی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنائے گئے ہیں۔ ایس ایس پی مٹیاری


👈 عرس مبارک کے موقع پر عقیدت مندوں/ زائرین اوردیگر شہریوں کی ممکنہ کثیر تعداد میں شرکت کو پیش نظر درگاہ کے اندرونی احاطوں اور درگاہ کے مرکزی راستوں پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعینات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

👈 ایس ایس پی مٹیاری نے مزید کہا کے پولیس پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ وناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو مربوط اور مؤثر بنایا گیا ہے۔

👈 درگاہ کے اندرونی وبیرونی احاطوں کی CCTV کیمراز سے نگرانی کی جائے گی، درگاہ کے گیٹس پے جامعہ تلاشی اور ٹیکنیکل کلیئرنس بعد زائرین کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

👈 گاڑیوں کی پارکنگ کو مناسب فاصلوں پر رکھہ گیا ہے اور پارکنگ ایریاز کی کڑی نگرانی کے لیئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔
 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.