Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی جناب شبیر احمد سیٹھار صاحب نے چارج سنبھالنے کے بعد گزشتہ رات سے کام ،شروع کردیا


ایس ایس پی جناب شبیر احمد سیٹھار صاحب نے چارج سنبھالنے کے بعد گزشتہ رات سے کام ،شروع کردیا 

👈ایس ایس پی میرپورخاص جناب شبیر احمد سیٹھار صاحب نے SDPO's/SHO's کا بُلا لیا،

👈ایس ایس پی میرپورخاص  شبیر احمد سیٹھار صاحب نے پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضلع میرپورخاص کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کے بارے میں اجلاس کے شرکاء سے تبادلہ خیال کیا۔

👈ایس ایس پی صاحب نے تمام افسران کو باور کروایا کہ ہم ون یونٹ کے تحت کام کریں گے بحثیت ایس ایس پی 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کا پابند ہوں عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجحات میں شامل ہے ۔ 

👈ایس ایس پی صاحب نے کراٸم کی صورت ِحال، منشیات، گٹکا مین پوری، روپوش اشتھاری، جراٸم پیشہ افراد نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے حکم دیا کہ فل فور عملدرآمد کریں.

👈آپ تمام پولیس افسران سے یہی امید رکھتا ہوں کے ضلع میرپورخاص میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور ضلعے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے آپ اپنے تمام تر وسائل بروکار لائیں گے۔ 

👈روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ اوز سرچ آپریشنز اور اسنیپ چیکنگ کریں گے، چیک پواٸنٹس، پولیس پیکٹس کے مقصد کو یقینی بناٸیں گے، اپنے سرکلز میں باقاٸدہ گشت کریں گے.

👈جرائم پیشہ منشیات فروش عناصر، روپوش و اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ 

👈جو ایس ایچ او اپنی حدود میں جرائم پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوا تو ایسے ایس ایچ او کے خلاف اور حد کے ڈی ایس پی کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔ ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار

👈جرائم پیشہ افراد، منشیات و گٹکہ فروش اور مویشی مال چوروں کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی اختیار کی جائے۔ 

👈اس سلسلے میں ایس ایس پی صاحب نے سختی سے ھدایت جاری کرتے ہوئے کہا کے جو پولیس افسر و جوان کسی بھی جرائم پیشہ کاروائی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف FIR داخل کی جائیگی۔ 

👈کسی بھی پولیس افسر اور جوان کو کسی بھی قسم کی تکلیف و پریشانی کی صورت میں ہر ہفتے میں ایک بار اردلی روم بلوایا جائیگا۔ 

👈تمام انویسٹیگیشن آفیسر کو کاسٹ آف انویسٹیگیشن جلد از جلد جاری کی جائیں۔

👈اچھی کارکردگی والے پولیس آفسران کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات و شاباشی دی جائے گی۔

👈ضلع میرپورخاص کو منشیات و دیگر سماجی برائیوں اور جرائم سے پاک کرنے کے لیے آپ تمام میری ٹیم کا حصہ ہیں ۔

👈جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور جدید ٹیکنولجی کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کو کیفرے کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

👈میں 24 گھنٹے آپ لوگوں کو مسیر ہوں جو کوئی امن و امان میں خلل پیدا کرتے پایا جائے اس کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ 
 
👈متاثرین کی جلد از داد رسی کی جائے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جاٸیں مجرموں کا گھیرا تنگ سے تنگ کر دیا جاۓ اور فوری گرفتاری عمل میں لائی جاۓ.

👈تھانے پر آئے ہوئے سائلین کے مسئلے مسائل سن کر میرٹ کے بنیاد پر ان کے مسائل حل کیے جائیں ۔ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار 

👈ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار صاحب نے تمام ایس ایچ او ایس ڈی پی ایس کو  میرپورخاص سٹی میں فلیگ مارچ کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.