Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Mohurram-ul-Haram
Dated : 16.07.2024
*ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری صاحب کا ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود کے ہمراہ CCTV کمانڈ اینڈ کنٹرول پر قائم محرم کنٹرول روم اور ماتمی جلوس اور امام بارگاہوں کا دورہ*
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری صاحب کا ڈپٹی کمشنر رشید مسعود صاحب کے ہمراہ CCTV کمانڈ اینڈ کنٹرول پر قائم محرم کنٹرول روم اور ماتمی جلوس اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا،
اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری صاحب کا کہنا تھا کہ میرپورخاص پولیس نے ضلع بھر میں تمام ماتمی جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام کی تمام تر نگرانی کے لیے محرم کنٹرول روم 15 مددگار پر قائم کیا گیا ہے، جہاں سے تمام جلوسوں کی نگرانی CCTV کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جارہی ہے، ماتمی جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، واک تھرو گیٹ کا انتظام کیا گیا ہے.
*ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری صاحب* تمام تر حفاظتی انتظامات کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اور تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو سیکیورٹی کے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں.
مرکزی ماتمی جلوس سمیت ضلع کے تمام جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے لئے 1500 پولیس افسران و جوان نے فرائض انجام دے رہے ہیں
ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے جن کک مدد سے تمام ماتمی جلوسوں کی نگرانی کی جارہی ہے
جلوس کی گزرگاہوں میں آنیوالی بلند و بالا عمارتوں پر ماہر نشانے بازوں پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا۔
جلوس کی گزرگاہوں کے درمیان میں آنیوالے چھوٹے و بڑے تمام راستوں کو خار دار تاریں اور کنادیں و دیگر رکاوٹیں حائل کرکے بند کردیا گیا۔
خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔