Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*ایس پی تھر پارکر ڈاکٹر سُمیر نور چنا صاحب چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر کے پولیس آفسران سے تعارفی اجلاس بلا لیا۔*

ڈسٹرکٹ پولیس تھر پارکر۔

پریس ریلیز

*ایس پی تھر پارکر ڈاکٹر سُمیر نور چنا صاحب چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر کے پولیس آفسران سے تعارفی اجلاس بلا لیا۔*

اجلاس میں ضلع میں تعینات پولیس افسران ، پی ڈی ایس پی، تمام ایس ڈی پی اوز،انچارج CIA، ایس ایچ اوز، ٹریفک سارجنٹ ،انچارج 15 مددگار، سروس شیٹ کلرک، ھیڈ کلرک، انچارج ڈی آئی بی برانچ، ریڈر ٹو ایس ایس پی، لیگل برانچ کے ریڈر نے شرکت کی۔

ایس پی ڈاکٹر سُمیر نور چنا صاحب نے پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضلع تھرپارکر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کے بارے میں اجلاس کے شرکاء سے تبادلہ خیال کیا۔

ایس پی صاحب نے تمام افسران کو باور کروایا کہ ہم ون یونٹ کے تحت کام کریں گے بحثیت ایس پی 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کا پابند ہوں۔

عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجحات میں شامل ہے ۔

ایس پی صاحب نے کراٸم کی صورت ِحال، منشیات، گٹکا مین پوری، روپوش اشتھاری، جراٸم پیشہ افراد نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے حکم دیا کہ فل فور عملدرآمد کریں.

آپ تمام پولیس افسران سے یہی امید رکھتا ہوں کے ضلع تھرپارکر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور ضلعے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے آپ اپنے تمام تر وسائل بروکار لائیں گے۔

روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ اوز سرچ آپریشنز اور ہولڈز اپ کریں گے، چیک پواٸنٹس، پولیس پیکٹس کے مقصد کو یقینی بناٸیں گے، اپنے سرکلز میں باقاٸدہ گشت کریں گے.

جرائم پیشہ منشیات فروش عناصر، روپوش و اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنا ہوگا، پالیسی کا مظاھرہ کیا جائے ۔

جو ایس ایچ او اپنی حدود میں جرائم پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوا تو ایسے ایس ایچ او کے خلاف اور حد کے ڈی ایس پی کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔

جرائم پیشہ افراد، منشیات و گٹکہ فروش اور مویشی مال چوروں کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی اختیار کی جائے۔

اس سلسلے میں ایس پی صاحب نے سختی سے ھدایت جاری کرتے ہوئے کہا کے جو پولیس افسر و جوان کسی بھی جرائم پیشہ کاروائی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف FIR داخل کی جائیگی۔

خودکشی کے واقعات کی باریک بینی سے جانچ کی جائے۔ خودکشی کے واقعے پر حد کا ایس ایچھ او جائے وقوعہ کا معائنہ کریگا اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروائیگا۔

کسی بھی پولیس افسر اور جوان کو کسی بھی قسم کی تکلیف و پریشانی کی صورت میں ہر ہفتے میں ایک بار بروز بدھ کو اردلی روم بلوایا جائیگا۔

تمام انویسٹیگیشن آفیسر کو کاسٹ آف انویسٹیگیشن جلد از جلد جاری کی جائیں۔

اچھی کارکردگی والے پولیس آفسران کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات و شاباشی دی جائے گی۔

ضلع تھرپارکر کو منشیات و دیگر سماجی برائیوں اور جرائم سے پاک کرنے کے لیے آپ تمام میری ٹیم کا حصہ ہیں ۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور جدید ٹیکنولجی کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کو کیفرے کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

میں 24 گھنٹے آپ لوگوں کو مسیر ہوں جو کوئی امن و امان میں خلل پیدا کرتے پایا جائے اس کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متاثرین کی جلد از داد رسی کی جائے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جاٸیں مجرموں کا گھیرا تنگ سے تنگ کر دیا جاۓ اور فوری گرفتاری عمل میں لائی جاۓ.

تھانے پر آئے ہوئے سائلین کے مسئلے مسائل سن کر میرٹ کے بنیاد پر ان کے مسائل حل کیے جائیں ۔ایس پی ڈاکٹر سُمیر نور چنا صاحب کا اجلاس کے شرکاء کو جاری کردہ ہدایات۔

ترجمان: تھرپارکر پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.