Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
DIGP Mirpurkhas Range Reviews Security Arrangements During Ongoing Polio Campaign
مورخہ: 03 فروری 2026
*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، PSP، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج نے کمشنر میرپورخاص جناب فیصل احمد عقیلی کے ہمراہ جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔*
اس موقع پر *ڈی آئی جی میرپورخاص نے ہدایت کی کہ* پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، روٹس, ٹرانزٹ پوائنٹ ,سیکیورٹی، پکٹنگ اور گشت کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور فیلڈ میں تعینات عملے کے ساتھ مسلسل رابطہ یقینی رکھا جائے۔
*ڈی آئی جی میرپورخاص نے واضح کیا کہ انسدادِ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے*، جس کی انجام دہی کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس *فورس کو ہدایت دی کہ وہ مہم کے دوران تیز رسپانس، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور اعلیٰ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے۔
*ڈی آئی جی میرپورخاص نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون سے پیش آئیں تاکہ پولیو مہم کو پرامن اور کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔*