Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

DIGP Mirpurkhas Range Reviews Security Arrangements for CPEC and Non-CPEC Projects in Islamkot

مورخہ: 21 جنوری 2026

*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج نے ایس ایس پی تھرپارکر شعیب احمد میمن کے ہمراہ اسلام کوٹ میں جاری سی پیک پروجیکٹس بلاک-I اور بلاک-II کے علاوہ نان سی پیک منصوبوں کا بھی دورہ کیا۔*

▪️دورے کے دوران منصوبوں پر تعینات چینی ماہرین و عملے کی سیکیورٹی سمیت مجموعی حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ *اس موقع پر پاک فوج اور سی پیک انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،* جس میں چینی شہریوں کی حفاظت، سیکیورٹی رسک اسیسمنٹ، اور موجودہ سیکیورٹی پلان کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ *DIGP میرپورخاص کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی*

▪️ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور قریبی رابطے کے تحت کام کریں گے تاکہ سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں اور تنصیبات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

▪️*ڈی آئی جی میرپورخاص نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی ڈیوٹیز میں تعینات نفری کی نگرانی مزید سخت کی جائے، رسپانس میکانزم کو مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.