Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Inauguration of the Model Police Station Satellite Town, District Mirpurkhas
مورخہ: 27.05.2025
*ماڈل پولیس اسٹیشن سیٹلائٹ ٹاؤن، ضلع میرپورخاص کا افتتاح*
میرپورخاص –27 مئی 2025:
*ضلع میرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں جدید سہولیات سے آراستہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا آج باضابطہ افتتاح ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج، محمد زبیر دریشک (PSP) نے کیا۔*
* یہ منصوبہ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ، جناب غلام نبی میمن کی خصوصی ہدایات اور ویژن کے تحت مکمل کیا گیا، جس کا مقصد پولیسنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
* اس ماڈل پولیس اسٹیشن کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ عوام کو مؤثر، شفاف اور فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ منصوبے کی نگرانی ڈاکٹر سمیر نور (PPM, PSP)، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میرپورخاص نے کی، جن کی قیادت اور محنت سے یہ منصوبہ بروقت مکمل ہوا *
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے *ڈی آئی جی محمد زبیر دریشک نے کہا کہ سندھ پولیس آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن کی قیادت میں ایک مؤثر، عوام دوست اور جدید پولیسنگ کے نظام کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جدید پولیس انفراسٹرکچر نہ صرف جرائم کے تدارک بلکہ عوام کے اعتماد کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔*
* ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام سندھ پولیس کی اصلاحاتی کوششوں کا عملی مظہر ہے، جو مستقبل میں دیگر اضلاع کے لیے بھی ایک نمونہ بنے گا۔