Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Mirpurkhas Police Arrest All Accused in Advocate Shehzad Chaudhry Murder Case and Team Appreciated
مورخہ: 07.02.2026
*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، PSP ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج کی خصوصی کی ہدایات پر ایڈووکیٹ شہزاد چوہدری قتل کیس میں تمام 09 نامزد ملزمان گرفتار، کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی میرپورخاص اور پولیس ٹیم کو شاباش*
ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، PSP کی خصوصی ہدایات پر* ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ اور ان کی ٹیم نے *ایڈووکیٹ شہزاد چوہدری کے قتل کے* مقدمہ Crime No.154/2025 میں مزید کامیاب کارروائی کرتے ہوئے *باقی ماندہ 03 مرکزی نامزد ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے*، جس کے بعد مقدمہ میں نامزد *تمام 09 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں* جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود جی آر کالونی میں زمینی تنازعہ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ چوہدری شہزاد کے بہیمانہ قتل اور ان کے ملازم غلام صابر کے زخمی ہونے پر درج کیا گیا تھا، *جس میں 09 نامزد اور 5/6 نامعلوم ملزمان شامل تھے۔*
*ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی ہدایات پر ایس ایس پی میرپورخاص نے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی*، جس نے مسلسل اور مربوط کارروائیوں کے ذریعے نہ صرف تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ تفتیش کے دوران قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر کے کیس کو منطقی انجام کی طرف گامزن کر دیا ہے۔
ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، PSP نے اس اہم اور حساس مقدمہ میں مثالی کارکردگی پر ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی* اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔
*مزید برآں، ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں جناب آئی جی پی سندھ کو ایس ایس پی میرپورخاص اور ٹیم کے لیے CC-I اور Appreciation Letters دینے کی سفارش بھی ارسال کر دی ہے۔*