جناب ڈی آئی جی پی میرپور خاص جاوید سونہارو جسكانی کی جانب سے اپنے دفتر میں اردلی روم کیا گیا، پولیس افسران و اہلکاران کے مسائل سنے گئے اور پینڈنگ شوکاز نوٹسز اور اپیلز میں احکامات جاری کیے گئے اور ان کے مسائل سنے گئے۔
ڈی آئی جی پی میرپورخاص نے اردلی روم میں پیش ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی نہایت دیانتداری اور ایمانداری سے کریں، بلا وجہ غیر حاضر نہ رہیں اور عوام سے خوش اخلاقی اور محبت سے پیش آئیں۔