Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Notice Regarding Viral Video of the Recent Noukot Incident

مورخہ: 2025۔06۔06

*موضوع: نئون کوٽ واقعے پر وائرل ویڈیو کا نوٹس*

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں نئون کوٽ میں دو خواتین اور ان کے بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدسلوکی کی گی ۔

*ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپورخاص رینج نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی میرپورخاص کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری اور شفاف انکوائری کریں اور مکمل رپورٹ جلد از جلد پیش کریں۔*

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ہر شہری، خصوصاً خواتین اور بچوں کی عزت و وقار کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ کسی بھی اہلکار کی طرف سے اختیارات کے ناجائز استعمال یا غیر انسانی سلوک کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور قصوروار عناصر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان:

*پبلک ریلیشن آفیسر*

*ڈی آئی جی میرپورخاص*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.