Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

DIGP of Mirpurkhas Range, Conducted a Strategy Meeting on Crime Prevention

مورخہ: 19.11.2024

میرپورخاص: انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج، محمد زبیر دریشک کی زیرِ صدارت ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف جرائم کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے اور پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہدایات دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق امروز مورخہ 11نومبر  کو ڈی آئی جی آفس میرپورخاص رینج میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج محمد زبیر دریشک کی سربراہی امن و امان اور منشیات و گٹکے کی مکمل روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں ایس ایس پی میرپورخاص جناب شبیر احمد سیٹھار سمیت ضلع میرپورخاص کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز  انچارج سی آئی اے ، انچارج 15 مددگار انچار ج پولیس فیسلیٹیشن سینٹر  اور دیگر آفیس سٹاف نے شرکت کی۔

اجلاس میں درج ذیل نکات پر زور دیا گیا:-

👈 نارکوٹیکس/ گٹکا ماوا، آرگناٸیزڈ کراٸم، سوشل کراٸم، جراٸم و جراٸم پیشہ افراد، اشتہاری و روپوشوں ملزمان کے خلاف مزید سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری۔آئی جی سندھ صاحب کے احکامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، گٹکا و منشیات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی آئی جی میرپورخاص

 👈 لسٹیڈ/انتہائ مطلوب کرمنلز کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

👈قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

👈 ٹارگیٹیڈ آفنڈر/ عادی مجرموں اور نارکوٹیکس پیڈلرز و سیلرز کے خلاف سخت ایکشن جاری رکھیں۔ قانون کی گرفت میں لائیں.

👈 چوری/ڈکیٹی اور قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جاۓ۔

 فیصلہ شدہ مقدمات میں کیس پراپرٹی کا تصفیہ
،مقدمات میں شامل کیس پراپرٹی کو نمٹانے کے لیے ضروری خط و کتابت اور اقدامات کو تیز کیا جائے۔

اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے:-
 🔹  شہر کے حساس اور  مصروف علاقوں میں پولیس گشت کو مزید فعال اور بڑھایا جائے

🔹۔ہر تھانے کی حدود میں گشت کے لیے اوقات کار اور اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے

🔹مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی نگرانی کے لیے اہم راستوں پر ناکہ بندی کی جائے۔

🔹 اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

* تعیناتی:
.🔹 ایس ایچ اوز   اور انویسٹیگیشن افسران کی پوسٹنگ کو شفافیت اور میرٹ کے مطابق یقینی بنایا جائے۔

🔹تھانوں میں ڈیوٹی آفیسر کے طور پر تعلیم یافتہ اور شائستہ افسران کو تعینات کیا جائے۔

🔹تمام تھانوں میں افرادی قوت کو بڑہایا جائے۔

* ایس ایچ اوز کی استعداد کار میں اضافہ:
ڈی ڈی اوز کے طور پر ایس ایچ اوز کی انتظامی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے۔

* تفتیش کی لاگت کا مؤثر استعمال:
تحقیقات کے لیے مختص بجٹ کا درست اور شفاف استعمال یقینی بنایا جائے۔

 PSRMS (پولیس سٹیشن) (ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم):

🔹ایف آئی آرز کی مناسب اندراج اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔

🔹کیس فائلز اور SDPOs کی زیمنیز/ڈیریز کی درستگی پر توجہ دی جائے۔

🔹کیس فائلز کے فیڈنگ عمل میں آپریٹرز کے ساتھ I/Os اور WHCs کا تعاون ضروری ہے۔

 ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل کی بہتری:

🔹خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی سیل کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے تاکہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔

🔹اسپیشل سیزویول آفینس انویسٹیگیشن یونٹ کا قیام:
پیچیدہ اور حساس نوعیت کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا جائے تاکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔

 شکایات سیل کی کارکردگی بہتر بنانا:

🔹عوام کی شکایات کو فوری اور مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے شکایات سیل کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔

🔹شکایات کے اندراج، جائزے اور حل کے لیے ایک مربوط نظام کو فعال کیا جائے تاکہ عوامی مسائل جلد از جلد حل ہوں۔

 پوائنٹ می ایپلیکیشن پر عمل درآمد:
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے "پوائنٹ می" ایپلیکیشن پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی حاضری ایپلیکیشن کے ذریعے لاگ ان کریں۔ ایپلیکیشن کے موثر استعمال کے ذریعے پولیس فورس کی حاضری، کارکردگی اور ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کو مزید شفاف بنایا جائے۔

 پولیس سہولت مرکز (PFC):

🔹عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پولیس سہولت مراکز کو فعال رکھا جائے اور ان کی خدمات کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہو۔

🔹کرایہ داروں اور ملازمین کی رجسٹریشن کو مؤثر بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ ڈی آئی جی میرپورخاص نے کہا کہ تمام تھانوں کی حدود میں کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل لایاجائے .

🔹  ڈی آئی جی محمد زبیر دریشک نے اس بات پر زور دیا کہ رجسٹریشن نہ صرف جرائم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص محمد زبیر دریشک نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض میں کوتاہی نہ برتیں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں

برائے معلومات

ترجمان ڈی آئی جی میرپورخاص رینج


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.