Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
DIGP Mirpurkhas Range, Orders Foolproof Security Arrangements for Shab-e-Barat
مورخہ: 3 فروری 2026
*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی، ڈی آئی جی پی میرپورخاص کے شبِ برات کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کے احکامات*
شبِ برات 1447 ہجری، مورخہ 3 اور 4 فروری 2026 کی درمیانی شب مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ *اس موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جامع اور مؤثر سیکورٹی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔*
تمام مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، قبرستانوں اور دیگر کھلے مقامات پر ہونے والے مذہبی اجتماعات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔
بڑے مذہبی مراکز اور قبرستانوں میں رش کو قابو میں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی، جبکہ سادہ لباس پولیس اہلکار اور پیٹرولنگ ٹیمیں مسلسل نگرانی کریں گی۔
شہروں میں داخلے کے تمام اہم راستوں پر چیکنگ پوائنٹس قائم کر کے مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ یقینی بنایا جائے گا۔
*ڈیوٹی پر مامور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی اور رینج کنٹرول رومز سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے صورتحال سے متعلق باقاعدہ رپورٹس پیش کریں*