Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Ceremony in Honor of Sindh Police Constables Promoted to ASI through SPSC Examination

مورخہ: 02.09.2025

*انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جناب غلام نبی میمن کی خصوصی ہدایت پر سندھ پولیس کے اُن کانسٹیبلان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جنہوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے ذریعے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔*

یہ تقریب ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج محمد زبیر دریشک کی زیرصدارت منعقد ہوئی، جس میں ایس ایس پی میرپورخاص سمیر نور چنا اور ایس پی ہیڈکوارٹر فضل حق چانڈیو بھی شریک ہوئے۔

*اس موقع پر ڈی آئی جی میرپور خاص اور ایس ایس پی میرپور خاص نے کامیاب اہلکاروں کو Appreciation Certificates سے نوازا اور کہا کہ:*

"یہ کامیابی نہ صرف آپ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ یہ اس بات کی عکاسی بھی کرتی ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکار اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ آئندہ بھی ایمانداری، شفافیت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔"

ایس ایس پی میرپورخاص سمیر نور چنا اور ایس پی ہیڈکوارٹر فضل حق چانڈیوے نے بھی کامیاب ہونے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی کامیابی دیگر اہلکاروں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔

*تقریب کے اختتام پر، ڈی آئی جی میرپورخاص نے کہا کہ سندھ پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی تاکہ وہ عوام کی خدمت اور قانون کی عملداری کو مزید بہتر انداز میں یقینی بنا سکیں.*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.