Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
High-Level Meeting Held Under DIGP Mirpurkhas Range to Strengthen Security Arrangements and Maintain Law & Order
*مورخہ: 09 مارچ 2026*
*میرپورخاص رینج میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی پی میرپورخاص کی زیر صدارت اہم اجلاس*
میرپورخاص: ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیر صدارت رینج آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا*، جس میں آنے والے مذہبی ایام اور عوامی مواقع کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں *ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ، ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن اور ایس پی تھرپارکر شعیب احمد میمن* سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران *یومِ علیؓ، یوم القدس / جمعۃ الوداع، شبِ قدر، چاند رات اور عیدالفطر* کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ہدایات جاری کی گئیں کہ جلوسوں، مساجد، عید گاہوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر پولیس کی مؤثر موجودگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ حساس مقامات کی خصوصی نگرانی کی جائے.
*
ڈی آئی جی پی میرپورخاص نے افسران کو ہدایت دی کہ* پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہری پرامن ماحول میں اپنی مذہبی رسومات اور عید کی خوشیاں منا سکیں.
اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کی ہدایات کے مطابق دو ہفتوں کی خصوصی مہم کے حوالے سے ڈی آئی جی پی میرپورخاص نے افسران کو *واضح ہدایات جاری کیں کہ مہم کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، گاڑیوں پر غیر قانونی اسلحہ کی نمائش، کالے شیشوں، بلیو لائٹس اور ہوٹرز کے استعمال کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس ضمن میں جاری احکامات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے*
مزید برآں اجلاس میں *A+ کیٹیگری کے منشیات فروشوں اور گٹکا/ماوا کے بڑے ڈیلرز کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں* تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کیا جا سکے.
*اس موقع پر ڈی آئی جی پی میرپورخاص کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،* جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔