Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Visited District Tharparkar, Police Headquarter Mithi and Model Police Station Mithi

*MIRPURKHAS RANGE POLICE*

*🚔رینج پولیس میرپورخاص۔*

*پریس رلیز*

*مٹھی: 28 نومبر 2024

*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج جناب زبیر احمد دریشک نے ضلع تھرپارکر، پولیس ہیڈکوارٹر مٹھی، ماڈل پولیس تھانہ مٹھی کا دورہ کیا ۔۔۔ SSP آفیس تھرپارکر میں اہم اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا*۔

*تفصیلات:*

آج مورخہ ٕ 28 نومبر ٕ 2024 کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج جناب زبیر احمد دریشک نے ضلع تھرپارکر اور پولیس ہیڈ کوارٹرز تھرپارکر کا دورہ کیا۔

*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج جناب زبیر احمد دریشک کی ضلع تھرپارکر آمد* پر ایس پی تھرپارکر ڈاکٹر سمیر نور صاحب نے انتہاٸ گرم جوشی سے استقبال کیا اور انھیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

*جناب ڈی آٸ جی پی میرپورخاص زبیر احمد دریشک کی زیرِ صدارت ایس ایس پی آفس تھرپارکر میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی تھرپارکر ڈاکٹر سمیر نور سمیت ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، متعلقہ افسران، دفاتر، یونٹس و سیکشن کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔*

*ڈی آٸ جی پی میرپورخاص زبیر احمد دریشک* نے ضلع تھرپارکر پولیس کی مجموعئ کارکردگی رپورٹ، پروگریس اور کراٸم کے اعداد و شمار کے حوالے سے باز پرس کی اور بریفنگ لی۔

*جناب DIGP میرپورخاص کی جانب سے اجلاس میں دیئے گئے اہم احکامات:-*

👈 *تمام آرگنائیزڈ کرائم، منشیات کے خلاف آپریشن کریں۔ روپوش و اشتھاری ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں۔ قتل کے مقدمات اور سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش ایس ایچ اوز خود کریں گے*۔

▪️سنگین /دہشتگردی عدالتوں کے مقدمات میں مطلوب روپوش و اشتھاری ملزمان کی ہر صورت جلد از جلد گرفتاری۔

▪️ہر ماہ منشیات و مجموعی جرائم کے خلاف کاردگی رپورٹ و بازپرس کی جائیگی۔

*▪️ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل WCPC* خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراساں و زیادتی، کم عمری کی شادیاں، گھریلو تشدد، خود کشی جیسے واقعات کی روک تھام اور فوری تحفظ فراہم کرنے کے لیے بروقت مقدمات کا اندراج کیا جائے۔

▪️انسدادِ انسانی اسمگلنگ ... کے حوالے سے ... ٹریفکنگ ان پرسن ایکٹ /ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج، سخت ایکشن اور فوری گرفتاری عمل میں لائ جائے۔

*▪️ڈسٹرکٹ کمپلین سیل DCC* عوام کی شکایت و مسائل کے فوری حل و ازالے کیلئے پوری ایمانداری سے فرائض کی انجام دہی کرے، عوام الناس و سائلین و شکایت کنندہ کے ساتھ مشفقانہ، ہمدردانہ و پیشہ وارانہ رویہ اختیار کیا جائے اس حوالے سے قابل، با اخلاق و سمجھدار افسران کو تعینات کیا جائے۔

▪️قتل کے مقدمات اور سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش ایس ایچ اوز خود کریں گے۔

▪️ لسٹیڈ / انتہائ مطلوب کرمنلز کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائ جائے۔

▪️ٹارگیٹیڈ آفنڈر/ عادی مجرموں اور نارکوٹیکس پیڈلرز و سیلرز کے خلاف سخت ایکشن جاری رکھیں۔

▪️ آن لائن حاضری پوائنٹ می کو یقینی بنایا جائے۔ حاضری نا کرنے والے پولیس آفیشلز کے خلاف محکمانہ کاروائ عمل میں لائ جائیگی۔

*ڈی آٸ جی پی میرپورخاص زبیر احمد دریشک نے ماڈل پولیس تھانہ مٹھی کا بھی دورہ کیا*۔جناب IGP سندھ غلام نبی میمن کے وژن اور ہدایات پر ضلع تھرپارکر کے پولیس تھانہ کو ماڈل پولیس تھانہ بنایا جارہا ہے۔ تاکہ پولیس کو ہر لحاظ سے عوامی خدمت کا مکمل ادارہ بنایا جاسکے۔

ماڈل تھانے بنانے کا مقصد، جدید سمارٹ ٹیکنالوجی کے قابل عملہ، روایتی پولیسنگ اور تھانہ کلچر کی تبدیلی، عوام الناس کے مسائل و شکایات کا فوری حل اور ازالہ ہے۔

برائے معلومات

*ترجمان ڈی آئی جی میرپورخاص رینج*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.