Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

DIGP Mirprukhas Leads Sindh Police Officers Visit Families of Martyrs on Eid-ul-Fitr, Distribute Gifts and Sweets in Mirpurkhas Range

مورخہ 20.03.2026

*عیدالفطر کے موقع پر ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کی ہدایات پر افسران کا شہداء کے گھروں کا دورہ، تحائف و مٹھائیاں تقسیم*

👈 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جناب جاوید عالم اوڈھوو کے احکامات اور ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج /*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ* کی ہدایات پر میرپورخاص رینج کے تمام اضلاع میں *ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے عیدالفطر کے موقع پر شہداء پولیس کے گھروں کا دورہ کیا۔*

👈 افسران نے *شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی*، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر ورثاء کو یقین دلایا گیا کہ سندھ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

👈 افسران نے شہداء کی عظیم قربانیوں، بہادری اور فرض شناسی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

👈 *ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا تھا کہ:*

"شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کے خاندان ہماری ذمہ داری ہیں اور ان کی ہر ممکن دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا۔"

👈 آخر میں افسران کی جانب سے شہداء کے ورثاء میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.