Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Meeting of Police Welfare Committee
🚔رینج پولیس میرپورخاص۔
مورخہ 06.06.2024
ڈی آئی جی میرپورخاص جناب جاوید سونہارو جسكانی کی زیر صدارت رینج ویلفئیر کمیٹی کے اجلاس کاانعقاد
👈 پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، ڈی آئی جی میرپورخاص
👈تفصیلات کے مطابق امروز ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جناب جاوید سونہارو جسكانی کی زیر صدارت رینج ویلفئیر کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ،
اجلاس میں رینج ویلفیئر کمیٹی کے میمبران ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوھدری ، ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ اور ایس ایس پی تھرپارکر شبیر احمد سیٹھار نے شرکت کی،
👈 اجلاس میں ڈی آئی جی میرپورخاص کی جانب سے ویلفیئر گرانٹ کی مد موصول شدہ 141 کیسز کا بغور جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی ،
👈اس سلسلے میں ریٹائرمنٹ گرانٹ کی مد میں 45 کیسز، پولیس ملازمین کے انتقال پر انکی تجہیز و تکفین کے لئے 20 کیسز اور پولیس ملازمین کے بچوں اور بچیوں کی شادی کی مد میں 76 کیسز کی منظوری دی گئی، جس کے بعد متعلقہ پولیس افسران و ملازمین اور ان کے اہلخانہ میں رقوم کے چیک جاری کئے گئے ،
👈 اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید سونہارو جسكانی کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے جان دینے والے شھداء اور دوران سروس انتقال کیے جانے والے پولیس ملازمین کے اہل خانہ ہماری پولیس فیملی کا حصہ ہیں جنہیں ہم کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑینگے ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران و ملازمین کی بہبود کے لئے مزید خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
PRO TO DIGP MIRPURKHAS RANGE