Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Inquiry Committee Formed to Alleged Suicide Case Near Shama Ground, Mirpurkhas
*مورخہ: 09 اپریل 2026*
مورخہ 08 اپریل 2026 کو شمع گراؤنڈ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں *مسماۃ فہمیدہ دختر انتظار لغاری*، عمر تقریباً 20/21 سال، نے اپنے گھر کے اندر *مبینہ طور پر پستول سے فائر کرکے خودکشی کرلی*، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔
متوفیہ کے ورثاء کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو بلیک میل کیا جا رہا تھا، لہٰذا واقعہ کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مکمل اور شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔
اس سنگین واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ*، پی ایس پی، ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج نے *ایس ایس پی میرپورخاص کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے،* جو تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے گی۔
*تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی درج ذیل افسران پر مشتمل ہے:*
سید فدا حسین شاہ، پی ایس پی، ایس ایس پی میرپورخاص (چیئرمین)
میر آفتاب حسین تالپور، ایس پی ہیڈکوارٹرز میرپورخاص (ممبر)
مس قرت العین، پی ایس پی، اے ایس پی سٹی میرپورخاص (ممبر
*ڈی آئی جی میرپورخاص نے یقین دہانی کروائی ہے* کہ تحقیقات میرٹ پر کی جائیں گی اور اگر کسی بھی فرد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
*مزید برآں، ورثاء کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا جائے گا اور انہیں ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔*