Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Under the Leadership of Captain (R) Faisal Abdullah Chachar, PSP, All 09 Accused Successfully Arrested in Advocate Shehzad Chaudhry Murder Case; Team Awarded

مورخہ: 25.2.2026

*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج، کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ*، PSP کی ہدایات پر، *ایڈووکیٹ شہزاد چوہدری قتل کیس میں* ایس ایس پی میرپورخاص کی براہِ راست نگرانی میں کی گئی مؤثر اور *کامیاب پولیس کارروائی کے نتیجے میں تمام 09 نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔*

👈اس کامیاب کارروائی میں *ڈی آئی جی میرپورخاص کی مؤثر قیادت، مسلسل مانیٹرنگ اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی نے کلیدی کردار ادا کیا،* جس کے نتیجے میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ جس پر *جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ نے* ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج، کیپٹن *(ر) فیصل عبداللہ چاچڑ باقاعدہ لیٹر آف اپریسی ایشن بھی ارسال کیا گیا.*

*اس نمایاں پیشہ ورانہ کامیابی کے اعتراف میں*، ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج کی سفارش پر *جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ نے* ایس ایس پی میرپورخاص اور ان کی ٹیم کے لیے سی سی ۔I (CC-I) کیش ریوارڈ و سرٹیفکیٹس کی منظوری دی۔

👈بعد ازاں، *ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج نے* ایس ایس پی میرپورخاص اور ان کی ٹیم میں *انسپکٹر غلام حسین سدھایو انسپکٹر حق نواز جونیجو، ایس آئی پی عنایت علی زرداری اور ایس آئی پی دانش علی بھٹی کو سی سی۔I (CC-I) کیش ریوارڈ و سرٹیفکیٹس دیے گئے*

یہ اعزاز پولیس ٹیم کی مثالی کارکردگی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قانون کی بالادستی کے لیے کی گئی انتھک کوششوں کا اعتراف ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.