Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Welfare Committee Meeting Held Under Chairmanship of DIGP Muhammad Zubair Dreshak of Mirpurkhas Range

پریس ریلیز

🚔 رینج پولیس میرپورخاص

مورخہ: 22.07.2025

ڈی آئی جی میرپورخاص جناب محمد زبیر دریشک کی زیر صدارت رینج ویلفیئر کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

میرپورخاص: ڈی آئی جی میرپورخاص محمد زبیر دریشک کی زیر صدارت رینج ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے علاوہ مختلف اہم آپریشنل امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سب سے پہلے پولیس اسٹیشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس میں بالخصوص Proclaimed Offenders (POs) اور Absconders کی گرفتاریوں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ منشیات، گٹکا، ماوا، اور دیگر مضر صحت اشیاء کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر بھی تفصیل سے بات چیت ہوئی، اور متعلقہ ایس پیز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مزید مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

اجلاس میں ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ اور ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن نے شرکت کی۔

*اجلاس کے دوران ڈی آئی جی میرپورخاص کی سربراہی میں ویلفیئر گرانٹ کے تحت موصول شدہ 135 کیسز کی منظوری دی گئی، جن میں شامل ہیں*:

👈 ریٹائرمنٹ گرانٹ: 44 کیسز

👈 تجہیز و تکفین گرانٹ: 7 کیسز (امیڈیٹ ریلیف)

👈 پولیس ملازمین کے بچوں اور بچیوں کی شادی گرانٹ: 84 کیسز

منظور شدہ کیسز کے بعد متعلقہ پولیس افسران، ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں چیک جاری کیے گئے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص محمد زبیر دریشک نے کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان دینے والے شہداء اور سروس کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مزید عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.