Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

DIGP Mirpurkhas Inaugurates Model Police Station in Kunri, District Umerkot

مورخہ: 06.06.2025

*ڈی آئی جی میرپورخاص نے ماڈل پولیس اسٹیشن کنری، ضلع عمرکوٹ کا افتتاح کیا*

*کنری (06 جون 2025): ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپورخاص رینج، جناب محمد زبیر دریشک (PSP) نے آج ضلع عمرکوٹ کے علاقے کنری میں جدید طرز پر قائم کردہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP) عمرکوٹ، جناب عزیر احمد میمن (PSP) سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔*

👈 یہ منصوبہ انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جناب غلام نبی میمن کی خصوصی ہدایت اور وژن کے تحت مکمل کیا گیا، جس کا مقصد پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوام کو بروقت اور مؤثر پولیس سہولیات فراہم کرنا ہے۔

👈منصوبے کی نگرانی ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد میمن نے خود کی، جنہوں نے ہر مرحلے میں ذاتی دلچسپی لے کر تھانے کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

👈ماڈل پولیس اسٹیشن کنری میں عوام کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی، شفاف طریقہ کار اور شہری دوست ماحول کو فروغ دیا گیا ہے، تاکہ تھانے کا نظام بہتر ہو اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے۔

👈افتتاح کے موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص جناب محمد زبیر دریشک نے ماڈل پولیس اسٹیشن کنری کے احاطے میں ایک یادگاری پودا بھی لگایا، جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور سرسبز پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔

*بعد ازاں ڈی آئی جی میرپورخاص نے ایس ایس پی آفس عمرکوٹ میں قائم جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی افتتاح کیا۔ اس کنٹرول روم کی مدد سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کی مؤثر نگرانی اور بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے گا*

ڈی آئی جی میرپورخاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنا چاہیے اور جدید سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ترجمان:

*پبلک ریلیشن آفیسر*

*ڈی آئی جی میرپورخاص*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.