Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
DIGP of Mirpurkhas Range Visited SP Office Umerkot
*مورخہ: 12 جنوری 2026*
*جناب کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج نے ایس پی آفس عمرکوٹ کا دورہ کیا۔* امد پر انہیں سلامی پیش کی گئی، جس کے بعد *ڈی آئی جی پولیس نے یادگارِ شہداء پر پھول پیش کیے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی*۔ اس موقع پر ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد میمن اور دیگر پولیس افسران نے ڈی آئی جی پولیس کا پرتپاک استقبال کیا.
*بعد ازاں ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج نے کانفرنس ہال کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد ایس پی آفس عمرکوٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈی آئی جی پولیس نے کی۔ اجلاس میں ایس پی عمرکوٹ کے علاوہ ضلع عمرکوٹ کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔*
*اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان، مجموعی جرائم کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا*۔ ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:
*اشتہاری اور مفرور ملزمان،* بالخصوص قتل اور سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
*منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے*، جبکہ کسی بھی تھانے کی حدود میں منشیات کی برآمدگی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
*اسٹریٹ کرائم* خصوصاً موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنائی جائے۔
نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے *چینی باشندوں کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔*
عدالتی احاطوں *(Court Premises)* میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے۔
*تفتیشی عمل (Investigation)* کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنا کر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
*ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج نے افسران پر زور دیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے اور فرائض دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ سرانجام دیے جائیں۔*
اجلاس کے بعد *ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج نے نان سی پیک منصوبہ (نبیسر) کا دورہ کیا، جہاں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔* اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ منصوبے پر تعینات سکیورٹی عملے کی حاضری، الرٹنس اور مجموعی سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.