Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Captain (R) Faisal Abdullah, PSP Assumes the Charge of DIGP Mirpurkhas Range and Reviews Law & Order Situation
مورخہ:06 جنوری 2026
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ، PSP نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد رینج آفس میرپورخاص کا دورہ کیا۔*
*ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی آمد پر ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیعَر نور چنا سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔*
اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعدازاں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول پیش کیے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے رینج آفس کی تمام برانچز کا تفصیلی دورہ کیا اور افسران و ہیڈ آف برانچز سے ملاقات کر کے امورِ کار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی *میرپورخاص رینج کی سینئر افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ بھی منعقد ہوئی، جس میں ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیعَر نور چنا، ایس پی عمرکوٹ ازیر میمن اور ایس پی تھرپارکر شعیب احمد میمن نے شرکت کی*۔ میٹنگ کے دوران مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے *ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز، مؤثر اور بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ اگر کوئی پولیس افسر یا اہلکار منشیات فروشوں یا جرائم پیشہ عناصر کی معاونت یا سرپرستی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔*
ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
میرپورخاص رینج میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ متاثرہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، ہمدردانہ اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے اور ان کے مسائل کے حل تک مسلسل رابطے میں رہا جائے۔
*ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ* عوامی مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح دی جائے، شہریوں کے ساتھ باوقار برتاؤ یقینی بنایا جائے اور جرائم پر مؤثر کنٹرول قائم رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں نظم و ضبط اور
پیشہ ورانہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔