Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Successful Recovery of Three Abducted Girls and Arrest of 02 Suspects by Mirpurkhas Police
مورخہ: 19.05.2026
مورخہ 17.05.2026 کو تھانہ دلبر خان مہر کی حدود میں پسند کی شادی کے تنازع کے ردِعمل میں مسلح افراد کی جانب سے تین لڑکیوں کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرنے کا سنگین واقعہ پیش آیا، جس پر *جناب وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے*
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے فوری ایس ایس پی میرپورخاص کی سربراہی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیں* اور مغوی لڑکیوں کی فوری بازیابی و ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
واقعہ کا مقدمہ ملزمان کے خلاف دفعات 6/7 ATA، 364-A، 365-B، 3 TIP، 452، 506-B، 337 A(i)، 337 H(ii) PPC سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ دلبر خان مہر درج کیا گیا.
احکامات کی روشنی میں ایس ایس میرپور خاص سید فدا حسین شاہ کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور جدید حکمتِ عملی کے تحت مؤثر اقدامات عمل میں لائے۔
کارروائی کے دوران پولیس نے *دو ملزمان، افضال اور بہادر (اے ایس آئی)، کو گرفتار کر لیا،* جن کی نشاندہی پر مزید مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جس کے نتیجے میں *تینوں مغوی لڑکیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔*
قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بازیاب ہونے والی لڑکیوں کے میڈیکل کرانے کے بعد مزید کاروائی لے کورٹ میں پیش کیا جائے گا تاکے ان کے بیان کی روشنی میں آگے قانونی کاروائی کی جا سکے۔
*ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ جب تک اس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں نہ لایا جائے، پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی۔* انہوں نے واضح کیا کہ میرپورخاص رینج میں اس نوعیت کے جرائم، خصوصاً خواتین اور کمسن بچیوں کے اغواء جیسے سنگین واقعات، کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔۔