Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
DIGP Mirpurkhas Range Commends Umerkot Police for Tracing Murder Case and Arresting Accused Within Two Days
مورخہ: 02 فروری 2026
*مورخہ 25 جنوری 2026 کو عمرکوٹ شہر کے علاقے موتی چوک کے قریب ایک سنگین اور افسوسناک قتل کا واقعہ پیش آیاتھا*، جہاں 25 سالہ نوجوان محمد اسماعیل ولد جمال الدین (سکنہ گاؤں اَکلو سمیجا) کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا. *FIR نمبر 18/2026 بجرم دفعہ 34، 302 PPC درج کی گئی*۔
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج، کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ*، پی ایس پی کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی عمرکوٹ اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقۂ کار اور انتھک محنت کے ذریعے محض دو دن کے اندر *کیس کو ٹریس کرتے ہوئے مرکزی ملزم الھداد سمیجو کو گرفتار کر لیا۔*
*ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج نے قتل کے اس کیس کو محض دو دن کے اندر ٹریس کرنے اور مرکزی ملزم کو بروقت گرفتار کرنے پر افسران و جوانوں کی شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں CC-II تعریفی اسناد اور نقد انعامات (Cash Rewards) سے نوازا* اور افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی پر بروقت حوصلہ افزائی فورس کے مورال کو بلند کرتی ہے*۔