Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
DIGP Mirpurkhas Range Inaugurates Sindh Police Martyrs’ Memorial
بتاریخ: 01 جنوری 2026
ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص محمد زبیر دریشک، PSP نے ضلع میرپورخاص میں یادگارِ شہداء سندھ پولیس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگار پر پھول چڑھائے اور شہداء سندھ پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ڈی آئی جی میرپور خاص نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ پولیس کے شہداء نے امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جن کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ یادگارِ شہداء آنے والی نسلوں کو شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتی رہے گی اور پولیس فورس کے حوصلے کو مزید مضبوط کرے گی۔
یہ یادگار ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنا کی نگرانی اور خصوصی کاوشوں سے تعمیر کی گئی، جس کا مقصد شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہے۔
افتتاحی تقریب میں پولیس افسران، جوانوں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔