Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

DIGP of Mirpurkhas Range Chairs Meeting with Mirpurkhas Chamber of Commerce Representatives

مورخہ: 22 جنوری 2026

*کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج کی صدارت میں ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں چیمبر آف کامرس میرپورخاص کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔*

▪️ اجلاس میں چیمبر آف کامرس میرپورخاص کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز جن میں ضیاء الرحمٰن، جابر مجید، جی۔ایم سومرو، مرزا اعظم بیگ، احمد سعید قائم خانی اور میر زمان خان شامل تھے، نے شرکت کی۔

▪️ *اجلاس کے دوران صنعتی و تجارتی شعبے کو درپیش مسائل، امن و امان کی مجموعی صورتحال، کاروباری مراکز کی سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔*

▪️ *ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، پی ایس پی* نے چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے مؤثر سیکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط بنا رہی ہے اور چیمبر آف کامرس کے ساتھ مسلسل رابطہ اور مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔

▪️ *چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی اشتراکِ عمل سے شہر میں امن و استحکام کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.