Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Visit of DIGP Mirpurkhas Mr. Muhammad Zubair Dreshak to Martyrs’ Families
مورخہ: 06.06.2025
*شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت ڈی آئی جی پی میرپورخاص جناب محمد زبیر دریشک کا شہداء کے گھروں کا دورہ*
*میرپورخاص*: انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کی ہدایت پر *ڈی آئی جی پی میرپورخاص جناب محمد زبیر دریشک نے، ایس ایس پی میرپورخاص کے ہمراہ، پولیس شہداء کے گھروں کا دورہ کیا*۔
دورے کے دوران انہوں نے شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی، ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اور عید کے موقع پر تحائف اور پھول پیش کیے۔ اس موقع پر جناب ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں، اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پولیس محکمہ ان کے خاندانوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
*انہوں نے اس موقع پر شہداء کی فیملیز کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔*
ترجمان:
*پبلک ریلیشن آفیسر*
*ڈی آئی جی میرپورخاص*