Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
DIGP Captain (R) Faisal Abdullah Chachar PSP, Honors Mirpurkhas Police Personnel for Excellent Performance
مورخہ: 19.05.2026
*ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ* کی جانب سے رینج پولیس آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نارکوٹکس کے 3 جبکہ گٹکا و ماوا کے 8 مقدمات میں *بہترین تفتیش، مضبوط شواہد پیش کرنے اور ملزمان کو زیادہ سے زیادہ 10 سال تک قید با مشقت کی سزا دلوانے پر* میرپورخاص رینج کے افسران و جوانوں کو CC-II اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
اس موقع پر *ڈی آئی جی پی میرپورخاص* نے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، *محنت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات اور مضر صحت اشیاء کے خلاف کامیاب کارروائیاں اور ملزمان کو عدالتوں سے سزا دلوانا پولیس کی بڑی کامیابی ہے*، جس سے معاشرے میں قانون کی بالادستی قائم ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی سے فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور افسران مزید جذبے اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں
*ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج* نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میرپورخاص رینج پولیس منشیات فروشوں، گٹکا و ماوا کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتی رہے گی۔