Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Meeting regarding security of Moharram-ul-Haram

مورخہ :  04.07.2024

سیکیورٹی اقدامات برائے محرم الحرام 1445 ہجری۔

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی سے متعلق اقدامات اور جملہ تمام تر حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔  ڈی آئی جی میرپورخاص

محرم الحرام کے دوران، ڈویژن بھر میں حفاظتی اقدامات کو فول پروف بنایا جائے گا ۔  ڈی آئی جی میرپورخاص

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید سونہارو جسكانی صاحب کی زیر صدارت محرم الحرام میں، فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں رینج کے تینوں اضلاع سے، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءِ کرام ، پیس کمیٹی کے ممبران ، امام بارگاہوں کے منتظمین، مجالس و جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز  نے شرکت کی۔

اس موقع پر جناب ڈی آئی جی میرپورخاص نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے علماءِ کرام ، پیس کمیٹی کے ممبران اور منتظمین جلوس و مجالس سے محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس، اور جلوسوں کی سیکیورٹی و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید تمام شرکاء سے فرداً فرداً سیکیورٹی انتظامات، ممکنہ خطرات اور مجالس و جلوس کے شیڈول پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈی آئی جی صاحب نے تمام شرکاء کو سیکیورٹی کے حوالے سے فول پروف اقدامات کرنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ڈی آئی جی صاحب نے مزید کہا کہ، محرم الحرام کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے پلان کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ، جلوسوں کی گزرگاہوں پر خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، مجالس اور جلوسوں سے قبل امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کی (B.D) بم ڈسپوزل سوئیپنگ کی جائے گی، خواتین کی مجالس پر لیڈیز پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان پر بھی سختی سے عمل کیا جائے گا، پابندی عائد ذاکرین کو مجالس میں بیان کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔

مزید جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صاحبان کو ہدایت جاری کیں کہ، منتظمین اور پرمٹ ہولڈرز سے رابطے میں رہیں اور اطراف کے علاقوں میں بالباس سادہ پولیس اہلکار تعینات کریں، جو مجلس اور جلوس کے اردگرد کے علاقوں میں ایسے شرپسند عناصر پر نظر رکھیں، جو انتشار پھیلا نے کا باعث ہوں۔

آخر میں ملکِ پاکستان کے امن سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

ترجمان: تعلقات عامہ ڈی آئی جی  پی میرپورخاص  رینج


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.