Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

Range Welfare Committee Meeting Held Under DIGP Mirpurkhas Range; Approval of 111 Welfare Cases for Police Employees

*مورخہ: 09 مارچ 2026*

*ڈی آئی جی پی میرپورخاص کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیر صدارت رینج ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس، پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے111 کیسز کی منظوری*

میرپورخاص: ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیر صدارت رینج ویلفیئر کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا،* جس میں پولیس افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

*اجلاس میں ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ، ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن اور ایس پی تھرپارکر شعیب احمد میمن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔*

👈اجلاس کے دوران ویلفیئر گرانٹ کے تحت موصول ہونے والے *111 کیسز کی منظوری دی گئی، جن میں:*

▪️*ریٹائرمنٹ گرانٹ: 42 کیسز*

*▪️تجہیز و تکفین گرانٹ: 12 کیسز*

▪️*پولیس ملازمین کے بچوں اور بچیوں کی *شادی گرانٹ: 57 کیسز*

👈اجلاس میں منظور شدہ کیسز کے بعد متعلقہ پولیس افسران، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو ویلفیئر گرانٹ کے چیکس جاری کیے گئے، *جن کی کل مالیت/- Rs. 78,72,690 ہے*

👈اس موقع پر ڈی آئی جی پی میرپورخاص *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ* پولیس فورس کے *افسران اور جوان محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔* انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کی بھرپور معاونت جاری رکھی جائے گی۔

▪️*ڈی آئی جی پی میرپورخاص نے* متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ *شہید پولیس جوانوں کے گھروں پر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی جائے،* خصوصاً عید کے موقع پر ان سے مل کر انہیں عید کے تحائف بھی پیش کیے جائیں تاکہ انہیں یہ احساس دلایا جا سکے کہ *محکمہ پولیس ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا*

*👈انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کو بہتر سہولیات اور ویلفیئر سپورٹ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.